مجھے نیند نہ آئے۔۔گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو سالگرہ پر لاٹری لے کردیا اور پھر موجاں ای موجاں

Jul 25, 2025 | 21:11:PM
مجھے نیند نہ آئے۔۔گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو سالگرہ پر لاٹری لے کردیا اور پھر موجاں ای موجاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا  کی ریاست آئیوا کے شہر ڈیس موئنیز  کے رہائشی ایک شخص کو 42 ویں سالگرہ کے تحفے میں ملنے والے لاٹری کے ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر جتوا دیئے۔امریکی شہری انعام کی جیت کی خوشی میں ساری رات نہ سو سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آئیوا میں رہنے والے ایک امریکی شہری کرسچن جانسن نے آئیوا لاٹری کو بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ 42 ویں سالگرہ منا رہے تھے جب ان کے دوستوں نے انہیں ایک کارڈ دیا جس میں کچھ اسکریچ آف ٹکٹ موجود تھے۔ایک لاکھ ڈالر انعام کا یہ ٹکٹ کرسچن کو انکی دوست نے خرید کر دیا تھا۔ کرسچن جانسن نے بتایا کہ انہوں نے ایک ٹکٹ اپنی گرل فرینڈ کو دیا جس کو اسکریچ کر کے انکی گرل فرینڈ نے ان کی توجہ اس پر دلائی۔انہوں نے بتایا کہ انکی گرل فرینڈ نے ان کو  وہ ٹکٹ دیکھنے کے لئے کہا۔ پہلے ان کو لگا اس میں کوئی حقیقیت نہیں۔ لیکن بعد میں ان کو پوری رات نیند نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کا خوفناک تجربہ شیئر کردیا