لاہور ہائیکورٹ، گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے کی درخواست پر حکومت کو قانون پر عملدرآمد کرنے کا حکم

حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر گندم کی  فی من قیمت کا تعین نہیں کیا، 9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری

Jul 25, 2025 | 19:44:PM
لاہور ہائیکورٹ، گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے کی درخواست پر حکومت کو قانون پر عملدرآمد کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ  نے گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے  کے متعلق درخواست  پر تحریری فیصلہ جاری کردیا  ،عدالت نے  پنجاب حکومت کو  قمیتیں مقرر کرنے کے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر گندم کی  فی من قیمت کا تعین نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر کسان بورڈ  نے گندم کی قمیت مقرر نہ ہونے پر  ہائیکورٹ لاہور میں درخواست دائر کی تھی ، جس پر جسٹس سلطان تنویر احمد کی جانب سے 9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے ، عدالت نے محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا ہے۔فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق گندم کی فی من لاگت 3533 روپے ہے، پنجاب حکومت کے لاء افسر کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا،سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنیوالوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سرکاری اداروں نے تسلیم کیا کہ گندم خوراک کا اہم جزو ہے۔

  واضح رہے کہ صدر کسان بورڈ  نے گندم کی قمیت مقرر نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔آج جسٹس خالد اسحاق نے صدر کسان بورڈ  ظفر حسین کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست کا فیصلہ لکھا ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کا خوفناک تجربہ شیئر کردیا