جنرل ساحر شمشاد مرزاسے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ،ریجنل سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو 

Jul 25, 2025 | 18:33:PM
جنرل ساحر شمشاد مرزاسے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ،ریجنل سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو 
کیپشن: جنرل ساحر شمشادمرزا سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشادمرزا سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی،ملاقات میں ریجنل سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیاگیا،ملاقات میں حکام نے پاکستان اور تاجکستان کے عسکری تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک جنرل نے پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہااوردہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرگئی،اہم رہنما کس جماعت کا حصہ بن گئے؟سب حیران

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: