کراچی میں گیس و بجلی کے مسائل بدستوربرقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)شہر قائد میں گیس و بجلی کے مسائل بدستوربرقرار،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔
مواچھ گوٹھ،لانڈھی،جہانگیرآباد،اورنگی ،کورنگی سمیت مختلف علاقے بھی گیس و بجلی کے مسائل سے متاثر ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ رات سے صبح تک 8گھنٹوں کی گیس کی فراہمی معطل ہوتی ہے،دن میں بھی گیس مسائل درپیش رہتے ہیں،شہرمیں اعلانیہ بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے، ملیر،اولڈسٹی ایریا،لیاری،قائدآباد و دیگر علاقے لوڈمینجمنٹ میں شامل ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے 30فیصد بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی کی لوڈمینجمنٹ کی جاتی ہے ،کراچی کے 70فیصد علاقوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے پیپروں کی ری چیکنگ ,شیڈول جاری