شاگرد نے استاد کو 20 ملین یمنی ریال مالیت کی بیش قیمتی کار تحفے میں دے دی

Jul 25, 2023 | 22:52:PM
شاگرد نے استاد کو 20 ملین یمنی ریال مالیت کی بیش قیمتی کار تحفے میں دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاگرد نے استاد کو 20 ملین یمنی ریال مالیت کی لیکسس کار تحفے کے طور پر پیش کردی ،جس نے سب کو حیران کردیا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق  استاد فاروق الظرافی  نے بتایا کہ "ایک شخص نے اپنا نام بتائے بغیر فیس بک پر مجھ سے رابطہ کیا, اس نے بتایا کہ 30 برس قبل مجھ سے تعلیم حاصل کی تھی, جبکہ اس کے طالبعلم نے انہیں  لیکسس گاڑی کا تحفہ دے کر حیرت زدہ کر دیا۔"
الظرافی نے بتایا  کہ" دراصل 30 برس قبل میں نے اس طالب علم  کوجب وہ بیمار ہوگیا تھا تو اسے صنعا کے  ہسپتال میں داخل کرایا تھا، جہاں اس کا ہنگامی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگیا تھا۔"
یمنی استاد نے بتایا کہ"آپریشن کے بعد ہم سب ایک دوسرے سے جدا ہوگئے،اس کے بعد اس کا پتہ نہیں تھا،اس دوران اللہ تعالی نے اس طالب علم کو دولت سے نوازا اور وہ مجھے اب تک یاد رکھے ہوئے تھا۔"
استاد کا کہنا تھا کہ "شاگرد نے مجھ سے ملاقات کر کے بتایا کہ وہ سعودی عرب اور ترکیہ میں متعدد کمپنیوں اور فیکٹریوں کا مالک بن چکا ہے اور وہ مجھے تحفہ دینا چاہتا ہے۔"
استاد فاروق کا کہنا تھا کہ"شاگرد نے مجھے 20 ملین یمنی ریال مالیت کی لیکسس کار تحفے کے طور پر پیش کی۔"
الظرافی نے اپنے طالب علم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ"میں اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکوں گا کیونکہ اب میں ملازمت نہیں کرتا اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلتا۔"

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک نے تخلیق اور رابطے کیلئے نیا فیچر متعارف کردیا
الظرافی نے بتایا کہ "مجھے اتنا قیمتی تحفہ لیتے ہوئے بڑا تردد محسوس ہو رہا تھا, میں نے تحفہ قبول کرنے سے انکار کیا تو طالب علم نے کہا کہ میں قسم کھا چکا ہوں کہ آپ کو یہ تحفہ دے کر رہوں گا اور یہ کہہ کر وہ زارو قطار رونے لگا۔"