طوفانی بارشوں سے سیلابی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ،پی ڈی ایم نے ہدایات جاری کردی

Jul 25, 2023 | 21:19:PM
طوفانی بارشوں سے سیلابی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ،پی ڈی ایم نے ہدایات جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)صوبہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب کی تمام ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں،ضلع ڈیرہ غازی خان کے نالوں میں خطرناک سیلاب کے امکانات ہیں جبکہ 

منگلہ ڈیم 76فی صد اور تربیلہ ڈیم 80فی صد پانی سے بھر چکے ہیں،دریائے سندھ میں تربیلہ اور کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا ،دریائے سند ھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں جی ایس والا اورسلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈی جی خان اور راجن پور  سیالکوٹ ، نارووال اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کا امکان ہے ۔پنجاب کی تمام ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کو نالہ لئی سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں،نالہ لئی کے راستے سے مقامی آبادی کو خالی کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔