تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش ،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Jul 25, 2023 | 20:48:PM
 تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش ،محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے  وفاقی دالحکومت اسلام آباد  سمیت ملک کے بیشتر علاقوں ،خطہ پوٹھوہار ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر،  سندھ، مشرقی و جنوبی بلوچستان  اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے،جبکہ شمال مشرقی و مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلو چستان میں موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  بدھ کے روز اسلام آبادمیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود   رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر،  ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،  چترال، کرم، لکی مروت اور کرک میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ،ڈی آئی خان،  کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ  اور وزیرستان میں مو سلادھار بارش کا امکان ہےجبکہ  موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، پہاڑی علاقوں  میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال،لاہور، شیخوپورہ،  گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ ،ڈیرہ غازی خان ،راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، وہاڑی، لیہ، بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں موسلاھادر بارش کا امکان ہے ،موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ،ڈیرہ غازی خان کے مقامی  برساتی ندی نالوں میں طغیانی  کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی جمہوریہ چین نے وانگ ژی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا,بلاول بھٹوکی مبارکباد

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، مستونگ ، پشین  ،زیارت،کو ہلو، ژوب، شیرانی،  مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ ، قلات،خضدار،سبی،ہرنائی ، بولان،  با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ، آواران  ، پنجگور اور کیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےبعض مقامات پر  مو سلا دھار بارش  کا بھی امکان ہے جبکہ موسلادھار  بارش کے باعث  مقامی اور  برساتی ندی نالوں میں  طغیانی کا خطرہ ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سکھر، جیکب آباد ، لاڑکانہ،  قمبر ،شہداد کوٹ اورخیر پور    کشمیر اور گلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقا مات پر  موسلادھار  بارش  کا بھی امکان ہے ۔