عوامی جمہوریہ چین نے وانگ ژی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا,بلاول بھٹوکی مبارکباد

Jul 25, 2023 | 19:45:PM
WAng Zee assumes charge as new Foreign Minister of Peoples Republic of China, 24News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عوامی جمہوریہ چین نےچِن گینگ کو تقرری کے 7 ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیر خارجہ  کے عہدے سے ہٹا کر   وانگ ژی کو  مقرر کردیاہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی ایک کیرئر سفارت کار ہیں۔ وہ جنوری سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی برائے امور خارجہ کمشن آفس میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ نئے چینی وزیر خارجہ جولائی سے چین کی وزارت خارجہ میں بھی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

وانگ ژی کا شمار سینئر چینی سفارت کاروں میں ہوتا ہے,  وہ چین کے اسٹیٹ قونصلر بھی رہ چکے ہیں۔

وہ چین کے 20ویں پولٹ بیورو کے رکن اور جاپان میں سفارت کار بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا، ایل پی جی مزید مہنگی ہو گئی

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چینی ہم منصب وانگ ژی کو مبارکباد

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے وزیر خارجہ کے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے ٹویٹر سے ایک تہنیتی پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا: اپنے بھائی وانگ ژی کو وزیر خارجہ مقرر  ہونے پر مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔ وانگ ژی ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار  سفارتکار ہیں.مجھے گذشتہ ساl ان کے ساتھ دو بار گفتگو کا موقع ملا. یقین ہے وانگ ژی کی موجودگی میں ہر موسم کی پاک چین دوستی اور شراکت داری مزید مضبوط ہوگی.

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: