الیکشن آخری حل ورنہ سب گھر جائیں گے: شیخ رشید

Jul 25, 2022 | 15:18:PM
 الیکشن آخری حل ورنہ سب گھر جائیں گے: شیخ رشید
کیپشن: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں ۔ الیکشن آخری حل ورنہ سب گھر جائیں گے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔ 30 اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے حکمران اتحاد کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ معاملہ ڈپٹی سپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے۔ سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ ہمارے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا ، ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں۔مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑا قدم اٹھا لیا

اس سے قبل شیخ رشید کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پانچ درجن صوبائی وزرا کا حلف اٹھانا انصاف اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔