سی سی ڈی نے مقابلے کے دوران دو بدنام کرائے کے قاتلوں کو ہلاک کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( محمد چاند ملک) ستراہ میں رات گئے سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے دوران دو بدنام کرائے کے قاتلوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کا یہ مقابلہ تھانہ ستراہ کے علاقہ چھانگی کے قریب پیش آیا، جہاں سی سی ڈی ٹیم نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کی تھی۔ خود کو گھیرے میں پا کر خطرناک مفروروں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ملزم مارے گئے۔
ہلاک ہونے کے بعد ان ملزموں کی شناخت نعمان عرف نوما، سکنہ اوکاڑہ، اور فیصل، سکنہ بھکر کے نام سے ہوئی ہے۔ سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے دوران دونوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
یہ دونوں ڈکیت اور پیشہ ور کرائے کے قاتل تھے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنے ہوئے تھے۔ دونوں ملزمان سنگین جرائم میں مطلوب تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے ان کی تلاش تھی۔
سی سی ڈی حکام نے کہا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے کو دیں۔