ایف بی آرکلیریکل سٹاف،سپروائزرز اور اسسٹنٹ کے عہدے پر کام کرنے والوں کیلئےاچھی خبر

Jan 25, 2026 | 22:36:PM
ایف بی آرکلیریکل سٹاف،سپروائزرز اور اسسٹنٹ کے عہدے پر کام کرنے والوں کیلئےاچھی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں عمیر عظمت )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں کلیریکل سٹاف، سپروائزرز اور اسسٹنٹ کے عہدے پر کام کرنے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ 

 محکمانہ کارکردگی اور سنیارٹی کی بنیاد پر ملازمین کو سپرنٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی جائے گی،پرموشن زون میں موجود ملازمین کو اپنی کارکردگی رپورٹس مکمل کرنے کی  ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملازمین کو اثاثوں کی تفصیلات بھی  فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ 

چیف کمشنرز سے سپرنٹنڈنٹس کی ٹوٹل نشستوں اور خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ 4 کروڑ 80 لاکھ جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک