خیبر پختونخوا میں گورنر راج ناممکن ہے، مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے: سہیل آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا(کے پی کے) سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ناممکن ہے۔
مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود تیراہ جاؤں گا، وہاں کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کریں گے اور جو بھی بات ہوگی ثبوت کے ساتھ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اس لیے مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
واضح رہے سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ آج سوات، بٹ خیلہ اور تیمر گرہ میں بھی کارکنان سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پرواز 30 سے زائد مسافروں کو بھول کر اڑان بھر گئی