فرانسیسی صدر کے’’ سن گلاسز‘‘ کی دھوم، عینک بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ کریش کر گئی

Jan 25, 2026 | 12:51:PM
فرانسیسی صدر کے’’ سن گلاسز‘‘ کی دھوم، عینک بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ کریش کر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوئس شہر داؤس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، مشہور فلمی کردار ’جیمز بانڈ‘ کے انداز میں پہنچے جہاں ان کی تقریر سے زیادہ ان کے ’ایوی ایٹر‘ سن گلاسیز (دھوپ کے چشمے) نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی, میکرون کے اس انداز نے پورے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

 ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انداز کی تعریف کی اور اس پر پرمزاح تبصرے بھی کئے۔

 دوسری طرف، کئی صارفین ان کے ٹام کروز جیسے انداز کے پیچھے چھپی وجہ تلاش کرنے میں مصروف رہے, کچھ نے تو یہاں تک اندازہ لگایا کہ شاید ورزش کے دوران صدر زخمی ہوگئے ہیں۔

 درحقیقت، فرانسیسی صدر نے آنکھ کی ایک معمولی تکلیف کو چھپانے کیلئے چشمہ پہنا تھا۔ تاہم، اب ان کا چشمہ مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا

 ہزاروں لوگوں نے اسے خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے, اس چشمہ کی مقبولیت کا یہ حال ہے کہ اسے بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ صارفین کے ٹریفک سے کئی گھنٹوں تک ڈاؤن رہی۔

 رپورٹس کے مطابق، ’میسن ہنری جولیئن‘ (Maison Henry Jullien) کی فروخت میں اچانک بے پناہ اضافہ دیکھنے ملا ہے۔

 ہنری جیلیئن کی مالک کمپنی `آئی ویژن ٹیک` (iVision Tech) کے صدر اسٹیفانو فلچر نے بتایا کہ حد سے زیادہ ٹریفک کی وجہ سے ہماری ویب سائٹ کریش ہوگئی۔