برطانوی حکومت کا ایف بی آئی کی طرز پر نئی پولیس فورس بنانےکا اعلان

Jan 25, 2026 | 12:20:PM
برطانوی حکومت کا ایف بی آئی کی طرز پر نئی پولیس فورس بنانےکا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی حکومت نے ایف بی آئی کی طرز پر نئی پولیس فورس بنانےکا اعلان کردیا۔
نیشنل پولیس سروس دہشت گردی،دھوکہ دہی،منظم جرائم روکنےکی ذمہ دار ہوگی،نیشنل کرائم کمشنرملک کے سب سے اعلیٰ پولیس افسر ہوں گے۔
برطانوی وزیرِداخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہےکہ موجودہ پولیسنگ ماڈل ایک مختلف صدی کے لیےبنایا گیا تھا،نئی پولیس فورس عالمی معیار کی صلاحیتوں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی،نیشنل پولیس فورس خطرناک مجرموں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا
اس وقت انگلینڈ اورویلزمیں 43 مقامی پولیس فورسز موجود ہیں،حکومت اخراجات میں کمی کیلئے پولیس فورسز کی تعداد میں کمی کا ارادہ رکھتی ہے،برطانوی حکومت پیر کو پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کرے گی۔