حالیہ فسادات کے معاملے پر اسرائیل کو خفت اٹھانا پڑی، ایرانی سپیکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ فسادات کے معاملے پر اسرائیل نے 12 روزہ جنگ سے زیادہ خفت اٹھائی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیلی صیہونی ریاست نے ایران کے مختلف شہروں میں مستقل منظم حملے کیے۔
اسرائیلی کارروائیوں کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں شکست دے دی گئی، اور 48 گھنٹے اسرائیلی حکومت کے لیے 12 روزہ جنگ سے زیادہ شدید جھٹکا ثابت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کہاں ہیں؟ ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
محمد باقر قالیباف نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ملک کو احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں محفوظ رکھا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ احتجاج کے دوران ہونے والے فسادیوں کو خارجی امداد مل رہی تھی اور وہ داعش کے انداز میں لوگوں کو قتل کررہے تھے۔