بھارت کو پھرعالمی سطح پرسبکی کاسامنا،پاکستان نے فالس فلیگ آپریشن منصوبہ عیاں کر دیا

Jan 25, 2023 | 18:53:PM
بھارت کو پھرعالمی سطح پرسبکی کاسامنا،پاکستان نے فالس فلیگ آپریشن منصوبہ عیاں کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر سبکی کیا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن منصوبے کا پتا چلا لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق  بھارتی فوج نے یوم جمہوریہ بھارت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈراما بنایا  تھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ، پولیس کے ذریعے کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ، جبکہ فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان  کیا گیا ۔
 پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے نہ صرف بھارتی منصوبے کو عیاں کیا  بلکہ اس منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتا چلا لیا، رپورٹ کے مطابق انڈیا کی 93 انفنٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔
بشیر کا مقامی افراد کے ذریعے جشکوال ،آزاد کشمیر سائیڈ سے آئی ای ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے ہونے کا پلان ہے ، بھارتی منصوبے کے تحت مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا، منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی ۔