انوشکا شرما  کی پیلے لباس میں تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

Jan 25, 2023 | 14:01:PM
انوشکا شرما  کی پیلے لباس میں تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: انوشکا شرما کا نیا انداز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک) معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما  کی پیلےلباس میں لی گئیں تصاویر  سوشل میڈیا پر بہت سراہی گئیں۔

بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی(Virat kohli) کی بیوی انوشکا شرما کی پیلے رنگ کے  لباس میں لی گئی نئی تصاویر آج کل سوشل میڈیا پر گردش کر رہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نے اپنےانسٹاگرام اکاوٗنٹ سے کچھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس میں انہوں نے ایک نیلے رنگ کے ڈینم کے ساتھ پیلے رنگ کا ٹوپ پہنا ہوا ہے۔ اس نیلے اور پیلے رنگ کے امتزاج میں اداکارہ بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کے اس پیلے رنگ کے آف شولڈر ٹاپ کی قیمت 20 ہزار بتائی جاتی ہے جبکہ اداکارہ کے لیے ترجیحی فہرست میں سکون سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ لیکن وہ اپنے سٹائل اور خوبصورتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے آرام کے ساتھ ساتھ سٹائل اور خوبصورتی کو جوڑنے کے فن کو تیز کیا ہے۔ بھارتی ریشم سے بنے اس خوبصورت لباس  میں اداکارہ بہت دلکش دکھائی دے رہی ہیں جس کو مداحوں نے خوب سراہا ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ  روز اپنے انسٹاگرام پر تصاویر اپلوڈ کر کے اپنے مداحوں کو خوش کیا اور ان کے لباس نے خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔