ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

Jan 25, 2023 | 11:06:AM
ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی
کیپشن: Sudheer warma
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی ، مقامی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار سدھیر ورما نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بھارتی شہر حیدرآباد میں 18 جنوری کو زہر کھالیا تھا جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے۔

بعدازاں سدھیر کو آبائی علاقے وشاکاپٹنم کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج وہ چل بسے۔رپورٹس کے مطابق اداکار کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اچھے کردار نہ ملنے پر ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

ضرور پڑھیں :پاکستانی کلچر پر بنائی گئی میر ی فلم جب میرے بیٹوں نے دیکھی تو انہوں نے کیا کہا؟ جمائمہ نے سب بتا دیا

خیال رہے کہ سدھیر نے 2013 میں فلم ’سیکنڈ ہینڈ‘ سے فلمی کیر ئیر کا آغاز کیا تھا اور کئی فلموں میں مرکزی کردار کیے۔

یاد رہے اس سے قبل کئی بھارتی اداکار اور اداکارائیں خودکشیاں کرچکے ہیں، چترا کامراج ،34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت بھی خودکشی کرچکے ہیں۔