کوئٹہ: گیس لیکج دھماکا: ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق

Jan 25, 2023 | 09:03:AM
کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گیس لیکج دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں
کیپشن: گیس لیکج دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گیس لیکج دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد بادیزئی ٹاون میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے میں دو عورتیں زخمی حالت میں بی ایم سی ہسپتال منتقل کی گئیں۔

ایک اور واقعے میں تھانہ شالکوٹ کے سب انسپکٹر شبیر حسین گجر گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔