سارہ علی خان نے وکی کوشل کا ویڈیو چوری کرکے انسٹاگرام پر ڈال دیا ۔۔ پھر اداکار کا جوابی وار۔۔؟

Jan 25, 2022 | 23:50:PM
سارہ ،علی خان، وکی، کوشل
کیپشن: سارہ علی خان اور وکی کوشل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ سارہ علی خان  سوشل میڈیا پر جتنا ایکٹیو رہتی ہیں اور انکے مداح  انہیں اتنا ہی زیادہ پسند کرتے ہیں۔ سارہ علی خان جب بھی اپنے سیٹ لوکیشن پر ہوتی ہیں، سوشل میڈیا پر ہر اپ ڈیٹ ضرور دیتی ہیں۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ اپنے اپ کمنگ پروجیکٹ کے لئے شوٹ کررہی تھیں، تبھی سارہ علی نے وکی کوشل کا چوری چھپے ایک ویڈیو نکال لیا۔ بعد میں اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردیا۔ اس ویڈیو کو اب وکی نے دیکھا تو انہوں نے اس پر کمنٹ کیا ہے۔ بتادیں کہ سارہ علی خان اور وکی کوشل کافی دنوں سے اندور میں شوٹ کررہے ہیں۔وکی کوشل اور سارہ علی لکشمن اُتیکر کی آنے والی فلم میں ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کے سیٹ پر دونوں نرمدا ندی کنارے شوٹ کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں سارہ اپنے بال بنواتی نظر آرہی ہیں۔ ہئیر سٹائلسٹ سارہ کے بال بنا رہی ہیں اور وکی سارہ کے بالکل پیچھے ٹیبل پر اپنے دھیان میں بیٹھے ہیں اور چائے پی رہے ہیں۔ اس دوران سارہ کی شرارتی ہنسی انکے چہرے پر نظر آتی ہے۔ اس ویڈیو کو سارہ  علی نے مداحوں  کےساتھ شیئر کیا ہے۔وکی کوشل کو ٹیگ کر کے جب سارہ علی خان نے یہ اسٹوری شیئر کی ، تو وکی کوشل نے بھی اس ویڈیوکو اپنی سٹوری پر شیئر کرکے کمنٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، ’جب تک سورج چاند رہے گا، سارہ کا یہ کام رہے گا۔‘ سارہ علی خان کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں کب انصاف ملے گا۔۔شامی بچی کی دردناک ویڈیو نے دل ہلا کر رکھ دیا