مریم نواز کو عدم اعتماد پر منا لیں گے،راجہ پرویز اشرف

Jan 25, 2021 | 20:28:PM
 مریم نواز کو عدم اعتماد پر منا لیں گے،راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ حکومت این آر مانگے یا نہ مانگے ہم تو این آر او کے الفاظ بھی استعمال نہیں کریں گے،ہم مریم نواز کو بھی عدم اعتماد پر منا لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ حکومتی وفد نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ،سپیکر کو ایک خط لکھا گیا کہ آئینی قانونی حق نہیں دیا جا رہا ،ہر رکن اپنی آواز بلند کرنے کہ اجازت ملنی چاہئے ،عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ارکان یہاں آتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کہ کمر توڑ دی ہے،حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔پوری دنیا میں ہم مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سپیکر ایوان کا سربراہ ہے، حکومت ہمارے بولنے کے حق کو سلب نہ کرے، کیا پارلیمان چلانے کے یہ اصول ہیں جس طرج چلایا جا رہا ہے۔ ملک کو آرڈیننس کی فیکٹری بنا دیا گیا ہے ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے تدریسی کتب کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔ یہ اجلاس حکومت نے بلایا۔ہم عوامی ایشوز لاتے ہیں تو ایجنڈے پر نہیں آتے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کورم کا خیال رکھے۔ ایک گھنٹہ تک فون کر کے لوگوں کو بلایا گیا پھر بھی کورم پورا نہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر کنفیوڑ ہے، ہم تمام آپشنز استعمال کریں گے،ہر فورم پر جائیںگے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ تمام جمہوری راستے استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے اندر کے حالات ٹھیک نہیں ،قوم بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں، چار فروری کو پی ڈی ایم کا اجلاس بلایا ہے۔ آج حکومت سے انکے رویہ کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہو سکے۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ایوان کو پرامن اور خوشگوار رکھنا حکومت کا کام ہے،سوال ریلوے کا ہو تو جواب مواصلات والا دیتا ہے،ان کے جواب میں بھی گالیاں ہوتی ہیں۔