لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر

Jan 25, 2021 | 12:16:PM
 لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دھواں اڑاتی فیکٹریوں اور گاڑیوں نے ماحول آلودہ کردیا۔پاکستان کا صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ورلڈ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  دنیاکے آلودہ شہروں میں آج لاہور پہلے اور چین کا شہر شین یانگ دوسرے نمبر پر موجود رہا جبکہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی صبح 10 بجے دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں آج 9 ویں نمبر پر رہا اور شہر آج آلودہ ذرات کی مقدار177 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔یاد رہے کہ 2019 میں پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھا۔