پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے۔، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ 2026 کو دوپہر تین بجے ہو گا۔
آصف علی زرداری بطور صدرِ پاکستان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔
اُن کے خطاب میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور دنیا کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور وطن میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا احاطہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کیلئے سنہری موقع، ماہانہ 30 ہزار روپے کا وظیفہ فوراً حاصل کرنے کا طریقہ جانیے