ایف آئی اے کی قانونی فارن کرنسی کیخلاف بڑی کارروائی،3ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درِ شہوار) کراچی میں ایف آئی اے کی قانونی فارن کرنسی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق باغِ زہرہ اسٹریٹ پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپہ مار کارروائی کی جس میں ملزمان کے قبضے سے 19 ہزار 800 امریکی ڈالر برآمد ہوئے،تین موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ کے ڈیجیٹل شواہد حاصل کئے گئے۔ْ
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سابق ایکسچینج کمپنی ملازمین شامل ہیں،دورانِ تفتیش غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا غیر قانونی فارن کرنسی کاروبار میں ملوث عناصر قانون کی گرفت میں ہیں ،انہوں نے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی کامیاب کارروائی قرار دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ:بارہ روز قبل اغوا کے بعد قتل ہونے والے علی بہرانی کے تینوں ملزماں گرفتار