26نومبر تشدد کیس؛ سینئیر تفتیشی پر علیمہ خان کے وکیل کی جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں آج علیمہ خان اور دوسرے 10ملزموں کے خلاف 26 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح کل ہو گی۔
علیمہ خان کے وکیل نے تھانہ سعد آباد کے انویسٹی گیشن آفیسر انسپیکٹر افتخار پر چرح مکمل کر لی۔
اب تک استغاثہ کے 17 گواہوں پر علیمہ خان کے وکیل کی جرح مکمل ہو چکی ہے۔
آج مقدمہ کی سماعت کے موقع پر مزلمہ علیمہ خان دوسرے ملزموں کے ساتھ عدالت میں حاضر تھیں۔ وہ اس کیس مین ضمانت پر ہیں۔
استغاثہ کی جانب سے سینیئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی ۔
عدالت کا وقت خٹم ہونے پر عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔
استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افیسر خلیل احمد افیسر کو جرح کے لیے کل طلب کر لیا گیا ہے ۔
26 نومبر احتجاج کا مقدمہ تھانہ صادق اباد میں درج ہے۔