بلوچ مضبوط قبائل ہیں، دہشتگردوں کو سخت پیغام دیں، اپنے علاقوں میں امن لائیں، سرفراز بگٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ ترقی کی بنیاد امن ہے۔ امن سے ترقی آتی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ بیکڑ میں بہت امن ہے۔
وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بیکٹر کے دورہ کے موقع پر کہا، میں بلوچستان کے لوگوں سے میں اکثر درخواست کرتا ہوں کہ آپ لوگ بھی اپنے اپنے علاقوں میں امن قائم کرسکتے ہیں۔
وزیر اعلی بنے کہا، ہم بحیثیت قوم قبائل دہشتگردوں کو سخت پیغام دے سکتے ہیں۔بلوچ مضبوط قبائل ہیں۔ آپ اپنے علاقوں میں امن قائم کر سکتے ہیں۔ تمام قبائل کو چاہئے کہ وہ اپنی سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں تاکہ ہم سب مل کر ترقی کی راہ پر آگے بڑھین۔
وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے کہا، مین بلیدہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی بیکٹر کے علاقہ مین امن کی وجہ سے ترقی بھی آ رہی ہے۔ ڈیرہ بگٹی بیکڑ میں پہلا سی سیکشن (بڑا آپریشن) ہوا ہے۔واضح رہے کہ علاج معالجہ کی سہولٹین کم ہونے خصوصاً سی سیکشن جیسی بنیادی سرجری نہ ہونے کے سبب زچگی کے دوران سب سے زیادہ اموات اس وقت تک بلوچستان میں رپورٹ ہو رہی ہیں۔
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بیکڑ میں سی سیکشن کے زریعے پہلی بچی کی پیدائش ہوئی۔ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔
بیکڑڈیرہ بگٹی خود وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا علاقہ ہے۔