میٹا کا اے ایم ڈی سے 100 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز(اے ایم ڈی) سے مصنوعی ذہانت (AI) چپس کی خریداری کے لیے100 ارب ڈالر مالیت کا بڑا معاہدہ کر لیا ہے۔
معاہدے کے تحت میٹا کو اے ایم ڈی میں 10 فیصد حصص بھی حاصل ہوں گے، جو اسے اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت دے گا۔
میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اے ایم ڈی کی جدید ترین MI450 چپس خریدے گی، جنہیں کمپنی اپنے ڈیٹا سینٹرز کی رفتار اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد اے آئی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانا اور مسابقتی برتری حاصل کرنا ہے۔
یہ ڈیل ٹیکنالوجی انڈسٹری میں چِپس کی بڑھتی ہوئی طلب اور کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کی عکاسی کرتی ہے، جہاں بڑی کمپنیاں اے آئی کی دوڑ میں سبقت لینے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس OpenAI نے بھی اے ایم ڈی کے ساتھ شراکت داری کی تھی، جس کے تحت چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے اے ایم ڈی میں حصص حاصل کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے