کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے:شرجیل میمن

Feb 25, 2026 | 14:34:PM
 کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن  نے کہا کہ کراچی کو ٹارگٹ کرکے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے،سندھ میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں سب سے سستی بجلی تھر میں کوئلے سے بنتی ہے،کراچی میں چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ اورمیئر بہتری کی کوشش کررہےہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل پورٹل پر کام کررہی ہے،  پیپلز پارٹی کا ہر پروجیکٹ ملک بھر کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو مکمل ہونے والا ہے ،اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں افتتاح ہوگا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ  پنجاب اور سندھ پولیس مل کر کارروائی کررہی ہے ،سندھ میں 2 ماہ میں 200سےزائد ڈاکو مارے گئے،آپریشن کے دوران 180 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالے۔