ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کے سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے پکڑا گیا: روسی میڈیا

Feb 25, 2026 | 08:34:AM
ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کے سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے پکڑا گیا: روسی میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے حوالے سے روسی خبر ایجنسی نے ویڈیو جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ائیرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس اسیکنر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی۔

معاملے پر تنازعہ کھڑا ہوا توڈچ سفارتکار کا سامان ضبط کرلیا گیا جس پر سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک چھوڑ گیا تاہم دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر یہ سامان کھول لیا گیا۔

ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کیلئے اسٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ایران نے پچھلے برس سے اسٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے، انہیں غیرقانونی اشیا قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں :پاکستان کا مذاکرات پر زور

ان کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں لایا جاتا ہے، اسٹار لنک استعمال کرنیوالوں کو قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے تہران ائیرپورٹ پر ڈچ سفارتکار کے سفارتی سامان کی ضبطی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نیدرلینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرلیا۔