محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Feb 25, 2024 | 20:41:PM
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں ، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ شریف، لیہ ،بھکر،راولپنڈی،اٹک،چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور خوشاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ جامشورو،کراچی، دادو، نوشہر و فیروز، شہید بینظیر آباد، سکھر، خیرپوراور لاڑکانہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش /بونداباندی کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار،لسبیلہ،سبی، قلات ، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیرآباد،سبی،موسیٰ خیل ، مکران اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران ، پنجگور، گوادر، تربت، کیچ ،لسبیلہ،واشک، آواران،خاران ، چاغی اورمکران میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ میں کون کون شامل؟ ممکنہ وزرا کے نام سامنے آ گئے