پنجاب میں حکومت سازی، کابینہ کی تشکیل مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ

Feb 25, 2024 | 18:37:PM
پنجاب میں حکومت سازی، کابینہ کی تشکیل مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پنجاب میں کابینہ کی تشکیل دو مراحل میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی جس کیلئے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

اس مرحلے میں مسلم لیگ ن سے 12، مسلم لیگ ق سے 2 اور آئی پی پی سے 1 وزیر ہوگا، ان میں مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، سردارخضر حسین مزاری، منشاء اللہ بٹ، عاشق کرمانی، نعیم خان بھابھہ، عظمی بخاری، ملک فیصل ایوب کھوکھر، سردار شیر علی گورچانی، احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین، سبطین بخاری اور کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر علوی نے بیٹے کو 700 کروڑ کا فائدہ پہنچانے کیلئے معاہدہ کروایا، عطا تارڑ

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک آصف بھاء اختر بوسال، میاں یاور زمان، فدا حسین، تنویر اسلم ملک، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید، شیخ سلمان نعیم، ملک غضنفر عباس چھینہ اور چوہدری شافع حسین کو دوسرے مرحلے میں صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائےگا۔