سندھ اسمبلی، پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر منتخب

Feb 25, 2024 | 19:57:PM
سندھ اسمبلی، پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر منتخب
کیپشن: انتھونی نوید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

انتھونی نوید 111 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں حکومت سازی، کابینہ کی تشکیل مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی اسپیکر کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار راشد خان کو 36 ووٹ ملے۔

نوید انتھونی نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔