میں کسی بھی لمحے کھیل بدل سکتا ہوں، اعظم خان

Feb 25, 2023 | 13:27:PM
میں کسی بھی لمحے کھیل بدل سکتا ہوں، اعظم خان
کیپشن: اعظم خان (فائل فوٹو)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کی تھی۔

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے 42 گیندوں پر 97 رنز بنائے، اُن کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

شاندار بیٹنگ کے بعد اعظم خان گراؤنڈ میں معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کو انٹرویو دیا۔

اس دوران اعظم خان نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے پتا تھا میری فارم اچھی ہے اور میں نے بنگلادیش پریمیر لیگ کی کارکردگی کو جاری رکھنے کی کوشش کی۔

اعظم نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیت پر یقین ہے کہ میں کسی بھی وقت کھیل کو بدل سکتا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ مشکل نیٹ پریکٹس کروں۔