شہبازشریف کے جہانگیر ترین کیلئے پھول۔ صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

Feb 25, 2022 | 20:34:PM
شہباز شریف۔جہانگیر ترین۔صحت۔گلدستہ۔سیاسی ماحول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) 2018کے انتخابات اور اس کے بعد بننے والی عمران خان کوحکومت کے اہم کردار جہانگیر ترین اس وقت کی سیاست میں بہت اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق اگر ترین گروپ اپوزیشن کی حمایت کر دے تو عمران خان کی حکومت کو گرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔
لاہور اس وقت سیاست کا گڑھ بنا ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے لاہور میں قیام نے سیاسی ماحول کو گرمائے رکھا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے گزشتہ چند دنوں میں ترین گروپ سے رابطے ہوئے اوران سے حکومت حمایت مانگی گئی۔اوراب مسلم لےگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ۔شہبازشرےف کے نمائندے نے جہانگیر ترین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
مبصرین کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں اس قسم کے رابطے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران حان کے دوست جہانگیر ترین حکومت سے ناراض ہیں اور کافی عرصے سے ان کا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان