وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان

Feb 25, 2022 | 19:53:PM
وزیر تعلیم۔شفقت محمود۔پاکستان۔عمران خان۔محنت۔تنظیم سازی
کیپشن:  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہاہے کہ شکست خوردہ عناصر منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ،الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں،کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ سچے دل سے پاکستان کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
 ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود نے پنجاب بھر سے آئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے عناصر سے ہے جو ملکی مفاد سے زیادہ زاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کے لئے وہ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ ایسے عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے کیونکہ عوام انکا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں اور انکے مذموم مقاصد سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست نے ملکی مفاد کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور ماضی کے فرسودہ نظام نے اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور اب ہم دن رات محنت کر کے کئی دہائیوں کے بگڑے نظام کو درست کر رہے ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔اور وزیراعظم  عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے مگر چند سازشی عناصر ترقی کا یہ سفر روکنے کے درپے ہیں۔ مگر ان عناصر کی پہلے کوئی سازش کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر عوام کے مسائل کا حل نہیں چاہتے۔ سازشی عناصر کو جواب عوامی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے اور اسکا منشور ہی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوںنے کہا کہ ٓاج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے پنجاب کا ہر ضلع یکساں ترقی کررہا ہے۔اور حکومت نے کروڑوں لوگوں کو دس لاکھ روپے تک علاج کی مفت سہولت فراہم کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں - پارٹی عہدیداران و کارکنان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے-انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بیانیہ شفافیت، میرٹ، انصاف اور قانون کی عملداری ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے۔اج عوام کو تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور اپوزیشن کا منفی بیانیہ پٹ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوں سے نہیں ہوتی۔ بلکہ اسکے لئے اپنے زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صدق دل سے کوشش کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتے بلکہ سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں اور ہماری پارٹی میں مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں اور رہنماں سے مشاورت کر کے پارٹی کی تنظیم سازی کر رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔گندے۔۔بلال شاہ نے ایسا کیا کر دیا۔حریم شاہ کو گندا کہنا پڑ گیا۔ویڈیو وائرل