تیز ہوائوں نے شہری کو عجیب صورتحال سے دو چار کر دیا

Feb 25, 2022 | 13:05:PM
تیز ہوائوں نے شہری کا پول کھول دیا
کیپشن: تیز ہوائوں نے شہری کا پول کھول دیا،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں طوفان سے نظام زندگی متاثر ہوا وہیں کئی شہریوں کو  عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق طوفان کے باعث 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، حکام نے عوام کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، اس سے قبل آنے والے طوفان سے متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب جو شہری گھروں سے باہرجا رہے ہیں ان کا حال کچھ اچھا نہیں ہے اور انہوں الگ الگ مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانیہ میں طوفان کے دوران ایک شہری کی وگ ہی اُڑ گئی۔

ویڈیو میں  برطانوی شہری کو سڑک کے کنارے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جہاں اچانک تیز ہوائیں اس کی وگ بھی ساتھ لے گئیں، جس کے پیچھے بھاگ کر اس نے اپنی وک پکڑنے کی بھرپور کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:    یوکرین حملے کا سخت رد عمل ،برطانوی وزیر خارجہ نے روسی سفیر کو دفتر سے نکال دیا