برٹش ائیرویز نے لاہور کیلئے موسم گرما کا فلائیٹ شیڈول جاری کردیا

Feb 25, 2021 | 20:39:PM
برٹش ائیرویز نے لاہور کیلئے موسم گرما کا فلائیٹ شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برٹش ائیرویز کا موسم گرما میں بھی ہیتھرو سے لاہور فلائیٹ شیڈول کو جاری رکھتے ہوئے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ائیرویز کی لندن سے سوموار ، بدھ ، جمعہ اور اتوار کو لاہور کیلئے پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں جبکہ لاہور سے لندن کیلئے پروازیں بروز سوموار، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو آپریٹ کی جائیں گئیں۔
 ذرائع کے مطابق نیا شیڈول 30 اکتوبر 2021 تک کیلئے مرتب کیا جائے گا۔ موسم گرما کے حوالے سے برٹش ائیر کی جانب سے شیڈول چند دنوں میں لاہور ائیرپورٹ حکام کو جاری کردیا گیا۔ فیصلہ پی آئی اے پر یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث مسافروں کو برٹش ائیر کیرئیر میں لانے کیلئے کیا گیا ہے۔