جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Feb 25, 2021 | 19:00:PM
جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔
مالم جبہ 12، بالا کوٹ 11، کالام 09، پٹن، سیدو شریف 08، دیر 08، میر کھانی، پشاور 06، تخت بھائی 05، کاکول، پارا چنار 02، دروش، چیراٹ، چترال 01، مظفر آباد 05، گڑھی دوپٹہ 01، استور 01، اٹک 02 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05، کالام میں منفی 03 اور پارا چنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔