ایگزیکٹو آرڈر :جوبائیڈن نےٹرمپ کا اہم فیصلہ منسوخ کردیا

Feb 25, 2021 | 13:33:PM
ایگزیکٹو آرڈر :جوبائیڈن نےٹرمپ کا اہم فیصلہ منسوخ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کا اہم فیصلہ منسوخ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا ہے جس میں سابق صدر نے امریکا میں داخلے کے لیے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی عائد کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امریکا میں کورونا کے سبب بڑھنے والی شدید بیروزگاری کی وجہ سے امریکیوں کی نوکریوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر جوبائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ٹرمپ کے فیصلے کو منسوخ کیا اور صدارتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی نے فیملیوں کو علیحدہ کیا جو امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے درست نہیں۔