شمالی کوریا کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

Dec 25, 2025 | 22:17:PM
شمالی کوریا کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک آبدوز کی تعمیر کا معائنہ کیا اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے کی نگرانی کی۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں تجربے سے گزرنے والے میزائل نے دو سو کلو میٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا۔

کم جونگ ان نے ایک الگ مقام پر 8,700 ٹن کی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز کی تعمیر  کا بھی جائزہ لیا، جو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے میزائل تجربے کی تصدیق کی، کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا متعدد حملہ آور ڈسٹرائرز اور جوہری آبدوزیں بنا رہا ہے اور تعمیر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ جہازوں کو مختلف ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے سرد ترین شہر کا درجہ حرارت منفی 56 ڈگری تک گرگیا