وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کل لاہور پہنچیں گے، جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کل لاہور پہنچیں گے، کوٹ لکھپت جیل میں ان کی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 26 دسمبر کو 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، امکان ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں ان کی پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوگی، سہیل آفریدی دورے کے دوران پہلے دن پنجاب اسمبلی جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
وزیراعلیٰ دورے کے دوسرے روز لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کریں گے، سہیل آفریدی کے زمان پارک، لبرٹی چوک، لبرٹی مارکیٹ اور جی پی چوک کے دوروں کا بھی امکان ہے۔
سہیل آفریدی کی جانب سے پرویز الٰہی، محمودالرشید، اعجاز چوہدری اور حماد اظہر کے گھروں کا دورہ بھی متوقع ہے، 28 دسمبر کو وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا واپسی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط