حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امورکے مطابق ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے، سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے جس کی مالیت 400 ملین ڈالر ہے،ٹرانسمیشن منصوبہ آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے 2,300 میگاواٹ بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل کو ممکن بنائے گا۔
سیکرٹری اقتصادی امورکا کہنا تھا کہ سرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا،انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کا پروگرام حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،رنگ لیڈر دلاورسمیت2خوارج ہلاک