ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،رنگ لیڈر دلاورسمیت2خوارج ہلاک

Dec 25, 2025 | 18:03:PM
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،رنگ لیڈر دلاورسمیت2خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان  کے علاقےکلاچی میں سیکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئےدو خوارج ہلاک کئے،ہلاک خوارج میں رنگ لیڈر دلاور بھی ماراگیا۔  

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک خارجی دلاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،خوارجی دلاور کے سر کی قیمت حکومت نے 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطاقب ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا گیا،ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔ 

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری ہے،پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں؛  افریقی ملک تنزانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک