محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی بڑی کارروائی، فراڈ اسکیم کامرکزی ملزم گرفتار

Dec 25, 2025 | 15:37:PM
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی بڑی کارروائی، فراڈ اسکیم کامرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان  نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ، ضلع ویسٹ کراچی کی ٹیم نے وفاقی اسپیشل ایجنسی کی معاونت سے نعمت اللہ کو کیس نمبر 11/2025 میں گرفتار کیا،  نعمت اللہ مبینہ طور پر مرکزی ملزم ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن  امتیاز علی ابڑو نے کہا کہ ملزم ایک نجی فرد ہے، جس نے لیجنڈ ٹرسٹ کا مجاز شخص بن کر فراڈ کیا اور اس کا چیک بک حاصل کیا، ملزم نے ساتھی ملزموں کے ساتھ تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک اپنے نام پر نکلوائے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو  کا کہنا تھا کہ جبکہ مجموعی بدعنوانی کے الزامات تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہیں، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، گرفتار کئے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں نامعلوم افراد کا شہزاد اکبر پر حملہ، ناک اور جبڑا ٹوٹ گیا