وزیراعلی پنجاب کے ہم نام آفسر نے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون مالک کو واپس کردیئے

Dec 25, 2023 | 15:33:PM
وزیراعلی پنجاب کے ہم نام آفسر نے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون مالک کو واپس کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ایمانداری اور کارکردگی کے اثرات نچلی سطح پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   سیالکوٹ میں سرکاری افسر نے ایمانداری کی مثال قائم کرکے حکومت پنجاب کا سر فخر سے بلند کر دیا,سرراہ ملنے والے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون مالک کو ڈھونڈ کر واپس کر دیئے ۔

موبائل واپس کرنے والا افسر محسن اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں تعینات ہیں اور ان کا تعلق لوکل فنڈ آڈٹ پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔

مہنگے ترین موبائل واپس ملنے پر شہری وزیراعلی پنجاب کے ہم نام افسر کے گن گانے لگا،شہری نے  پنجاب حکومت کی ایمانداری پر   وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور محسن اعوان سے اظہار تشکر  کرتے ہوئے  کہا کہ  وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی طرح محسن اعوان بھی پنجاب حکومت کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق   دس لاکھ روپے کے موبائل محسن اعوان کو جی ٹی روڈ پر اے ٹی ایم مشین پر ملے تھے،جو انہوں نے  گجرات کے رہائشی کو بلوا کر واپس کئے۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک