نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک

Dec 25, 2023 | 15:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خوشی کا دن ہے،ہم سب ایک ہیں، پاکستان کا پرچم سبزاور سفید رنگوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نےے کرسمس کے موقع پر سیکرڈ ہاٹ کیتھڈرل چرچ  میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  تمام مسیح برادری کو کرسمس کی مبارک ہو ،آج خوشی کا دن ہے، آج کابینہ کے تمام ارکان یہاں موجود ہے، ہمارا سب کا آنے کا مقصد یہی تھا آپ کی خوشیوں میں شرکت کریں ,ہم سب پاکستان میں برابر ہے ہم سب کے بغیر جھنڈا مکمل نہیں ہوتا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جڑانوالہ واقع کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے,جڑانوالہ واقعہ میں ملوث آخری ملزم کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کابینہ کا ایک تاریخی اجلاس جڑانوالہ کے گرجاگھرمیں کیاگیا۔ ہم نے کابینہ کا اجلاس کیا اور نقصان کی منظوری دی، جڑانوالہ میں مساجد کو مسیحی بھائیوں کی عبادت کیلئے کھول دیاگیاتھا،ہم نے جن کے گھر ٹوٹے چرچ ٹوتے سب کو بنا کر دیا، سانحہ کے وقت مسلمانوں کا جڑانوالہ میں مسیحی بھائیوں کیساتھ برتاؤ اچھا رہا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام جہاں آپ کے ہیں، وہیں ہمارے بھی ہیں،وزیراعلی محسن نقوی نے  کرسمس کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ برطانیہ میں طیاروں پر پابندی، پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کس مہینے ہوگا؟
وزیراعلیٰ نے تعلیمی میدان میں مسیحی برادری کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ کرسچین کمیونٹی میں ایجوکیشن سیکٹر کو نہیں بھلا سکتا، بہترین سکول کرسچن کمیونٹی چلا رہی ہے، اقلیتوں کیلئے ملازمتوں میں کوٹے کویقینی بنارہے ہیں، جو کوٹہ مقرر ہیں وہ آپ کو پورا ملے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے میثاق سنٹرزکو فوری قائم کیے، آج لاہور میں بڑھے میثاق سنٹر کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔