وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایسٹر پر مسیحی برادری کومبارکباد

Mar 31, 2024 | 17:30:PM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایسٹر پر مسیحی برادری کومبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر  کے موقع پر مسیحی برادری کومبارکباد  دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لیے قابل احترام ہے، مسیحی برادری نے تحریک پاکستان اور ملکی ترقی میں حصہ ڈالا، مسیحی برادری کی وطن سے محبت شک وشبہ سے بالا تر ہے۔ 

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر انتہائی پرجوش انداز  میں منا رہے ہیں، ایک دوسرے کیلئے محبتوں بھرے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں مسیحی برادری نے دن کا آغاز گرجا گھروں میں عبادت سے کیا جہاں ملک و قوم کی خوشحالی  امن اور آپسی محبت  و بھائی چارے کی دعا کی گئی، اس کے بعد دعوتوں اور کھانوں کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے ، چھوٹی دنیا یعنی بچوں کا ہلا گلا نہ ہو تو تہوار کا میٹھا پن پھیکا پھیکا  سا محسوس ہوتا ہے اس لیے رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس کسی تتلی کی مانند نظر آنے والی ان نازک کلیوں نے پارکوں کا رخ کر لیا ہے جہاں خوب رونق نظر آ رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا امریکی صدر کو جوابی خط، کیا جواب دیا ؟ مندرجات سامنے آ گئے