شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے ملٹری پوسٹ پر حملہ، جوان شہید

Dec 25, 2021 | 21:16:PM
شمالی وزیر ستان، دہشتگردوں کے حملے، ،نائیک نور مر جان شہید
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیر ستان میں ملٹری پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں نائیک نور مر جان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے شیوا کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کردی،جس پر فوجی جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ پر موثر جوابی کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 32 سالہ جوان نائیک نور مر جان شہیدہو گیا،شہید کا تعلق کرم ایجنسی سے تھا اور عمر 32 سال تھی ،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے سموگ و گردوغبار کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار لوگوں کو خوشخبری سنا دی