برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

Dec 25, 2021 | 09:39:AM
کورونا وائرس ریکارڈ اضافہ
کیپشن: کورونا وائرس لندن میں پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ میں کورونا وبا کا پھیلاؤ مزید تیزہوگیا۔ یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت لندن کے مطابق کورونا کے مزید 1 لاکھ 22 ہزار 186 کیس سامنے آگئے۔لندن میں گزشتہ سات روز میں کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 48.2 فیصد بڑھ گئی۔ چوبیس گھنٹے میں مزید137 ہلاکتیں،مجموعی اموات 1لاکھ47ہزار857 ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کارگو زکی عدم دستیابی ۔۔ بدترین گیس بحران کا خدشہ