جہاں سے سستا تیل ملے گا وہاں سےخریدیں گے،بھارت کا ٹرمپ   کو ’’چٹا ‘‘جواب

Aug 25, 2025 | 23:50:PM
جہاں سے سستا تیل ملے گا وہاں سےخریدیں گے،بھارت کا ٹرمپ   کو ’’چٹا ‘‘جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس میں تعینات بھارتی سفیر  ونےکمار نے کہا ہے کہ  بھارت کی ترجیح مقامی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے توانائی کا حصول یقینی بنانا ہے۔بھارت کو جہاں سے سستا تیل ملے گا وہاں سےخریدےگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سفیر  نے روسی ذرائع ابلاغ  کوانٹرویو دیتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پراضافی محصولات لگانے کے فیصلے کو غیر معقول، غیر منصفانہ  اور بلا جواز قرار دیتےہوئے کہا کہ امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک بھی روس کےساتھ تجارت کررہےہیں۔
انہوں نے  مزید کہا  کہ بھارت اور روس کے درمیان تجارت دوطرفہ تعلقات اورباہمی مفادات پر مبنی ہے، بھارتی حکومت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھےگی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائدکیا جانیوالا 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے میں محض 2 روز باقی ہیں، اور ایسے وقت میں بھارتی سفیر کا بیان صدر ٹرمپ  کے اضافی محصولات لگانے کے فیصلے کے خلاف بھارتی حکومت کی جارحانہ سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ،تباہی سے متعدد دیہات زیر آب، رابطے منقطع